تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:0

گوجرانوالہ3 مسلح ڈاکوؤں نے 15 سے زائد دکانیں لوٹ لیں

جیو نیوز - گوجرانوالہ .......گوجرانوالہ میں تین مسلح ڈاکوؤں نے 15 سے زائد دکانیں لوٹ لیں۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے قذافی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر 15 سے زائد دکانوں کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے علی الصبح جو دکانیں کھلی تھیں ان کے دکانداروں کو یکے بعد دیگرے یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قذافی روڈ اور گھوڑے شاہ چوک پر بھی انہی تینوں ڈاکوؤں نے نماز فجر کے بعد واپس آنے والے نمازیوں اور فروٹ منڈی کے بیوپاریوں کو لوٹا تھا۔۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.