تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:48

این اے 122کے بیلٹ پیپرز ودیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل

جیو نیوز - لاہور......الیکشن ٹربیونل لاہور کے حکم سے این اے 122کے بیلٹ پیپرزسمیت دیگرسامان کی جانچ پڑتال کیلئے قائم کمیشن نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔کمیشن اپنی رپورٹ اگلے ہفتے ٹربیونل کو پیش کر دے گا۔ذرائع کے مطابق دوبارہ گنتی سے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی برتری میں 135ووٹوں کااضافہ ہواہے۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میںقومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایاز صادق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 8 ہزار 872 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ عمران خان کی استدعا پر الیکشن ٹربیونل نے بیلٹ پیپروںکی دوبارہ گنتی کیلئے خصوصی کمیشن قائم کیا،جس نے دونوں امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پہلے سردارایاز صادق کی 8ہزار872کی برتری تھی جو 135 کے اضافے کے ساتھ ا ب 9ہزار907ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.