تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:41

پیپلز پارٹی نے سندھ میں عوام سے جینے کا حق چھین لیا، ایاز لطیف پلیجو

جیو نیوز - حیدرآباد ......قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجوکا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صحت و صفائی کےلئے قاسم آباد کو کروڑوں روپے دیے گئے اس کے باوجود بھی صحت وصفائی کی صورتحال ابتر ہے ۔حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے دورہ کیا اور صحت وصفائی کے فقدان پر تشویش کااظہارکیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں پشاور کے بچوں سے بھی محبت ہے، تھر کے بچوں سے بھی ہے،اور قاسم آبادکے بچوں سے بھی، حکومت قاسم آباد کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.