تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:37

گوجرانوالہ: کوئلے کے دھواںسے دلہا جاں بحق، دلہن بے ہوش

جیو نیوز - گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ میں گھر کے کمرے میں دھواں بھرنے سے دلہا جاں بحق اور دلہن بے ہوش ہوگئی ۔پولیس کے مطابق نوشہرہ روڈکے قریب گھر کے کمرے میں کوئلے کا دھواں بھر گیا جس کے باعث دلہا خرم موقع پر جاں بحق اور دلہن سمیرا بے ہوش ہوگئی۔دلہن کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق سمیرا کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والے دلہا خرم کی شادی گذشتہ روز سمیرا سے ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.