17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:24
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھرمیں وکلا کا احتجاج
جیو نیوز - پیرس......فرانس کے میگزین میںگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا نے عدالتی امورکابائیکاٹ کیا ،جبکہ کچھ مقامات پر مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئیں ، فرانس میںگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان میں وکلانے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور ڈسٹرکٹ بار سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی ،شہر میں تاجروں کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئیںجبکہ کچھ سیاسی و مذہبی تنظیموں نے بھی حسین آگاہی چوک سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی،مظفر گڑھ میں وکلا نے کچہری چوک سے قنوان چوک تک ریلی نکالی ، ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ بار میں وکلا نے عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا ،سرگودھا میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ توہین آ میز خا کو ں کی اشاعت کے خلا ف فوری طو ر پر اسلامی سربراہی کا نفر نس کا اجلاس بلایا جائے ، بنوں میں شمالی وزیر ستان اسٹوڈنٹس اور خیبر ایجنسی میں تاجروں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کیا ، سکھر میں وکلا نے ڈسٹرکٹ بار کے سامنے مظاہرہ اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔