تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:54

جی ایم سید کی آج 111ویں سالگرہ، فاضل راہو کی 28 ویں برسی

جیو نیوز - کراچی......سندھ کے قوم پرست رہنما جی ایم سید کی آج ایک سو گیارہویں سالگرہ اور معروف ہاری رہنما شہید فاضل راہو کی آج 28 ویں برسی منائی جارہی ہے،قوم پرست رہنما جی ایم سید کا اصل نام غلام مرتضیٰ سید تھا ،انہوں نے 16برس کی عمر میں تحریک خلافت سے سیاست کا آغاز کیا، 1937ءمیں وہ پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن بنےاور 1938 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیارکی،جی ایم سید 1942 میں مسلم لیگ سندھ کے صدر بن گئےاور انہوں نے سندھ اسمبلی میں مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی قرارداد بھی پیش کی،جی ایم سید نے 1955ءمیں ون یونٹ کے قیام کے خلاف تحریک چلائی، جس کی بنا پر انہیں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں،جی ایم سید کے چاہنے والے آج 17جنوری کو اس عظیم رہنما کی سالگرہ منارہے ہیں ، 1938میں پیدا ہونےوالے معروف ہاری رہ نما فاضل راہو نے سیاست کا آغاز بدین کے علاقہ ترائی سے کیا،انہوں نے ایم آر ڈی اور بحالی صحافت تحریک میں اہم کردار ادا کیا، انہیں کئی مرتبہ اس جرم کی پاداش میں جیل جانا پڑا، فاضل راہو عوامی تحریک اور عوامی نیشنل پارٹی سے بھی وابستہ رہے۔انہیں 17جنوری 1987میں گولارچی میں قتل کردیا گیا ،آج ان کی برسی کے موقع پر ان کے بیٹے اورمسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اسماعیل راہو نےان کے مزار پر چادر چڑھائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.