17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37
کراچی :لیاری اور ملیر ہالٹ میں فائرنگ،3 پولیس اہلکار جاں بحق
جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقوں لیاری اور ملیر ہالٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3پولیس اہل کار جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا۔لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں نامعلوم ملزمان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی جس سےسعید اور نیاز نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق کراچی ہی کے علاقے ملیرہالٹ میں بھی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کا ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا۔