تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:2

پنجاب :5دن سے پٹرول غائب،وزیرداخلہ کا حکومتی نااہلی کا اعتراف

جیو نیوز - اسلام آباد ......پانچ دن ہوگئےپنجاب کے کئی شہروں سے پٹرول غائب ہے، چوہدری نثار نے حکومتی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کی ذمہ دار حکومت ہے، پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے ۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کوتاہی ثابت ہوجائےتوآج ہی جانےکوتیارہوں، مسائل کوحل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔پٹرول بحران کا ذمہ دار کون؟عوام کو در در کی ٹھوکروں پر مجبور کرنے کا ذمہ دار کون ؟۔وفاقی وزیر داخلہ نے تو اپنی حکومت کو ہی چارج شیٹ کردیا،اپنی سرکار کو ہی سارے معاملے کا ذمہ دار قرار دیا،عوام کو ایک بوتل پٹرول کی خاطر دھکے کھاتے دیکھنے پر شرمندہ بھی نظر آئے۔ایک وزیر شرمندہ تو دوسرے وزیر نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی،لیکن وفاقی وزیر پٹرولیم نے یہ پیشکش غفلت ثابت ہونے سے مشروط کردی۔ساتھ ہی یہی اعتراف بھی سامنے آگیاکہ پٹرول بحران مزید ایک ہفتے عوام کے صبر کو آزمائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پٹرول بحران پر لاہور میں سی این جی پمپس کھولنے کی ہدایت کردی،لیکن پنجاب کے دوسرے شہر اتنے خوش قسمت نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.