تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:43

اسمبلیوں اور حکمرانوں سے انصاف کی توقع نہیں، اختر مینگل

جیو نیوز - کوئٹہ .....بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہےکہ موجودہ اسمبلیوں اور حکمرانوں سےنہ تو انصاف کی توقع ہے اور نہ ہی اُن سےانصاف کی بھیک مانگیں گے ۔کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کا تسلسل برقرار ہے۔بلوچوں کے سامنے ماضی میں آنسو بہانے والے اب اقتدار میں آکر سب کچھ بھول چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب قبائلی سوچ سے باہر آنا ہوگا اوربلوچستان کے حقوق لینے کے لئے خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.