تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:6

بلوچستان میں موسم سرد اور خشک ،آئندہ ہفتے بارش کا امکان

جیو نیوز - کوئٹہ ..........کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ آئندہ ہفتے منگل اور بدھ کے روز صوبے کے شمالی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلات، زیارت اور ژوب سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ مغرب سے بارش اور برف باری کا سبب بننے والی ہوائیں کل بلوچستان میں داخل ہوں گی اور اندرون صوبہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گی۔ جس کے بعد منگل سے بدھ کے روز کوئٹہ ، ژوب اور قلات ڈویژنوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ مکران ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.