18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:24
دھرنےسے دھرنا کنونشن تک کا سفرجھوٹ کی شکست ہے، پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد ....... وزیراطلاعات پرویزرشید نے تحریک انصاف کے دھرنا کنونشن میں تقاریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنےسے دھرنا کنونشن تک کا سفرجھوٹ کی شکست ہے، عمران خان کے مطالبے پر چاروں حلقے کھل چکے ہیں، ہر حلقے میں عمران خان کو خفت ہی کا سامنا کرنا پڑا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کی کارکردگی کیا رہی،عمران خان جواب دیں؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت جھوٹ بولنے اورسیاست کرنے کا نہیں۔