18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:40
جوڈیشل کمیشن پر حکومت کی نیت پر کل بھی شک تھا، آج بھی ہے، شاہ محمود
جیو نیوز - اسلام آباد......... پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے بارے میں حکومت کی نیت پر کل بھی شک تھا، آج بھی شک ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ کرنا ہے کہ احتجاج کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، ہماری منزل جوڈیشل کمیشن نہیں نیا پاکستان ہے۔