18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:32
سرگودھا: گاڑی سےبڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد،4ملزمان گرفتار
جیو نیوز - سرگودھا......... سرگودھا میں کوٹ مومن انٹرچینج پرسیکیورٹی اداروں اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولےبرآمد ہوئے ہیں جبکہ4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے میں مشین گن،3 پستول، ایک رپیٹر اور 12 بور کی رائفل شامل ہیں جبکہ ملزمان سےسیکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔