18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:29
جاپانی کمپنی کےخلاف کیس:کراچی سرکلرریلوےمنصوبہ منسوخ
جیو نیوز - ٹوکیو......جاپانی حکومت نےکراچی سرکلرریلوےمنصوبہ منسوخ کردیا،ذرائع کے مطابق ڈھائی ارب ڈالرمالیت کےمنصوبےمیں جاپان امدادکررہاتھا،ذرائع کے مطابق جاپانی کمپنی کےخلاف کیس دائرکرنےکےباعث منصوبہ منسوخ کیاگیا،جاپانی حکام نےفیصلےسےوزیرخزانہ اسحاق ڈارکوآگاہ کردیا ہےدریں اثناوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ جاپانی کمپنی پرمقدمہ افسوسناک ہے،معاملےکی تحقیقات کی جائیں گی،مقدمےسےمتعلق تحقیقات اٹارنی جنرل کےذریعےکرائیں گے،اسحاق ڈارنے مزید کہا کہ کراچی سرکلرریلوےکی منسوخی پاکستان کی بدقسمتی ہے،جاپانی حکام کومذاکرات میں رضامندکرنےکی کوشش کریں گے۔