تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:29

کراچی : فائرنگ اورپر تشدد واقعات ، پولیس اہلکاروں سمیت چھ افرادہلاک

جیو نیوز - کراچی .....کراچی میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی میں مائی کولاچی بائی پاس کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت فتح محمد کے نام سے ہوئی، سائیٹ میں لیبر اسکوائر کے ایک فلیٹ سے ملک اجمل نامی شخص کی لاش ملی جس کے سر میں گولی لگی تھی جبکہ مقتول کے ساتھ ہی اس کا پستول بھی موجود تھا، پولیس حکام کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ مقتول نے خود کشی کی ہے۔پاپوش نگر میں دکان پر فائرنگ کر کے ریحان عتیق نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔ لسبیلہ پل کے قریب ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ ناظم آباد نمبر تین میں مسجد و امام بارگاہ نورالاایمان کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں پرموٹرسائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، دونوں کی شناخت عبدالغفور اور فاروق کے نام سے ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.