تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:29

عمران خان ذہنی توازن کھو چکے،جیل جانے سے نہیں گھبراتا،رانا ثنا

جیو نیوز - لاہور.....سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی توازن کھو چکے ہیں،سیاسی کارکن ہوں‘ جیل جانے اور مسائل سے گھبرانے والا نہیں۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں رانا ثناء اللہ کا کہنا کہ تھا کہ عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کے خلاف سازش کی ۔ فیصل آباد میں فائرنگ کے واقعہ کی فوٹیج تمام چینلز پر موجود ہے۔اور فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتارہو چکا ہے،عمران اب کس چیز کا شور مچا رہے ہیں،ملزم کو میرا گن مین اور ن لیگی کارکن ثابت کرنے کی ناکام کوشش پر پی ٹی آئی معافی مانگے۔رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکن ہوں ،جیل جانے سے نہیں گبھراتا لیکن عمران خان دوبارہ انتشار پھیلاکر قومی یکجہتی کونقصان پہنچانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.