18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:29
گزشتہ 15دنوں میں پٹرول فروخت میں86فیصداضافہ ہوا،پی ایس او
جیو نیوز - اسلام آباد......پی ایس او کے مطابق جنوری کے پہلے 15دنوں میں اسلام آباد ڈویژن کے علاقوں میں پٹرول کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں86فیصد بڑھ گئی ، پی ایس او کی دستاویز کے مطابق اسلام آباد ڈویژن جس میں میں راولپنڈی ہزارہ گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور مندرہ سے اٹک پل تک کے علاقے شامل ہیں ۔ جہاں جنوری 2015کے پہلے 15روز میں 2کروڑایک لاکھ 86ہزار لیٹر تیل فروخت ہوا ،دستاویز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے میں 15 روز میں پٹرول کی فروخت میں 69فیصد اضافہ ہوا،رالپنڈی کے علاقے میں 15روز میں پٹرول فروخت 124فیصد بڑھی ۔