18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:51
راولپنڈی، اسلام آباد: شہریوں پٹرول کے حصول میں شدید مشکلات
جیو نیوز - راولپنڈی ......پنجاب سمیت راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی دن بھر پٹرول کے حصول میں شدید مشکلات رہیں۔جڑواں شہروں میں پیٹرول کے حصول میں مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ، چھٹے روز بھی پیڑول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگیں رہیں ،شہریوں کا موقف ہے کہ پٹرول پمپس مالکان کے پاس پٹرول تو موجود ہے لیکن وہ صرف بلیک میں پٹرول دے رہے ہیں ، پیٹرول کے بحران سے نمٹنے کے لئے لاہور میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کا اعلان تو کیاگیا لیکن وہاں بھی گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں اور لوگ انتظار کی اذیت بھگت رہے ہیں ۔ کیا لاہور کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں اگر نہیں تو کیا وجہ ہے اور جہاں سی این جی مل رہی ہے وہاں کیا معاملہ نظر آرہاہے ۔