18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:7
برفباری کا عالمی دن،پاک فضائیہ کے کالاباغ بیسپرتقریب
جیو نیوز - کالا باغ ......آج دنیا بھر میں برفباری کا عالمی دن منایا گیا۔ پاک فضائیہ کے کالاباغ بیس میں بھی بچوں میں برف کے کھیلوں سے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، برف پوش وادی میں بچوں نے کتنا انجوائے کیا،پاک فضائیہ اور پاکستان اسکینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کالا باغ بیس کیمپ میں ورلڈ سنو فال ڈے کے موقع پر اسنو فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ برف سے ڈھکی چوٹیوں پر آئے ان بچوں کے درمیان سب سے پہلے اسنو مین بنانے کا مقابلہ ہوا، سن گلاسز لگائے ، مفلر اوڑھے ، چھوٹے بڑے اسنو مین سب کی ہی توجہ کا مرکز بنے رہے۔تقریب کے شرکا نے ایک دوسرے پر برف کے گولے بھی برسائے۔ اور پھر بچوں نے اسکینگ کا مظاہرہ بھی کیا۔اسنو فیسٹیول میں صرف ٹھنڈی ٹھنڈی برف ہی نہیں بلکہ گرما گرم جلیبی اور سیخ کباب بھی تیار کیے گئے۔تقریب کے اختتام پر سب سے اچھا اسنو مین بنانے ، اور بہترین اسکینگ کرنے والوں میں ایئر کموڈور سید محمد علی نے انعامات بھی تقسیم کیے۔