تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:7

عمران خان کے خط پر عمل درآمد شروع،وزرا استقبال نہیں کرسکیں گے

جیو نیوز - پشاور.....خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے خط پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ وزیر اعلیِ پرویز خٹک نے تمام وزراء اور اسمبلی ارکان کو عمران خان کے استقبال سے روک لیا۔ وزیر اعلیِ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پارٹی چیئرمین عمران خان کا خط ملنے کے بعد تمام وزراء اور ایم پی ایز کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق عمران خان کی خیبر پختونخوا آمد پر تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کا کوئی وزیر یا ایم پی اے ان کا استقبال کرنے نہیں جائے گا۔ جبکہ تمام وزراء، مشیران اور معاونین اپنے دفاتر میں موجود رہ کر سرکاری فرائض سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری تقریبات میں غیر متعلقہ وزراء اور دیگر حکام کی شرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیر اعلیِ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ان ہدایات کا مقصد خود کو وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لیے مثال بنانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.