18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:7
شاہد اسلام ،قائم مقام ایم ڈی، پی ایس اومقرر
جیو نیوز - اسلام آباد ...... وزارت پٹرولیمکے نوٹی فکیشن کے مطابق شاہد اسلام کو پی ایس او کا قائمقام ایم ڈی لگا دیا گیا ، وزارت پٹرولیم نے تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ،واضح رہے کہ شاہد اسلام پی ایس او کے بورڈ آف مینیجمنٹ کے ممبر ہیں ، وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایات کے مطابق شاہد اسلام کو قائم مقام ایم ڈی پی لگایا گیا ہے ، شاہد اسلام آباد پی آئی اے میںبھی سینئر پوزیشنز پر کام کرچکے ہیں، شاہد اسلام ایم ڈی پی ایس او امجد پرویز جنجوعہ کی معطلی کے بعد بطور قائم مقام اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، امجد پر ویز جنجوعہ کو وزیر اعظم نے ملک میں پٹرول بحران کے باعث معطل کر دیا تھا۔