18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:7
شاہد خاقان عباسی کے حلقے مری میں بھی پٹرول نایاب
جیو نیوز - مری.....وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حلقے میں بھی پٹرول نایاب ہوگیا ہے۔اور مری شہرکے پمپس پرپٹرول ختم ہوگیا ہے۔ پٹرول نہ ملنے کے باعث سیکڑوں سیاح مری میں پھنس گئے ہیں اور شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں ۔