تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:7

وفاق کی جانب سےصوبوں کو تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی تجاویز

جیو نیوز - اسلام آباد.....وفاقی حکومت نے صوبوں کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی نظام کی تجاویز دے دیں۔ وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے ہرصوبہ میں انٹرنل سیکورٹی کا ادارہ بنانے کی تجویز دی ہے۔ بریگیڈئیر سطح کا آفیسر ڈائریکٹر جنرل انٹرنل سیکیورٹی بنایا جائے گا اورکرنل کی سطح کا افسر ضلعی سطح پر ڈائریکٹر انٹرنل سیکیورٹی ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن ہوگاجبکہ وفاقی سطح پر بھی انٹرنل سیکورٹی کا ادارہ بنایا جائے جس کا سربراہ میجر جنرل ہوگا۔ کمیشن کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ جن تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں وہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹیم تشکیل دے ۔ کامبیٹ ٹیم8 سے12 ریٹارئرڈ فوجیوں پر مشتمل اور جدید اسلحے سے لیس ہو اور سیکیورٹی ٹیم ایس ایم جی،9 ایم ایم سمیت جدید اسلحے سے لیس ہوگی۔ جبکہ تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ، کینٹن، کھانے پینے کی اشیاءاور اےسی اور دیگرمعاملات کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کیلئے ایس او پیز میں اساتذہ اور عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جائے ۔ تعلیمی اداروں کے دروازے ماہر سیکورٹی عملہ تعینات کیاجائے اور تعلیمی اداروں میں طبی امداد کی تمام سہولیات کولازمی قرار دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.