تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:23

پٹرول بحران:وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم،آج اجلاس طلب

جیو نیوز - اسلام آباد .....پنجاب بھر میں پٹرول بحران کا ایک اور دن گزر گیا مگر عوام کی قسمت نہیں بدلی ۔وزیراعظم نوازشریف نے پٹرول کے بحران کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آج اجلاس بھی طلب کرلیا ۔وزیر اعظم نواز شریف نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آج اسلام آباد طلب کیا ہے۔ انہوں نے پٹرولیم بحران کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پٹرولیم، پی ایس او حکام، اوگرا اور نجی کمپنیوں کیخلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے، وزیر اعظم نے ہدایات دی ہےکہ پٹرولیم بحران کے ذمہ دار ہر فرد کیخلاف کارروائی کی جائے ، اورعوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو طلب کیا ہے تاکہ پی ایس او کو ادائیگیوں کے معاملات پر بات کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.