19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:31
دہشت گردی سے 100 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ،وزیر اعظم
جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں اہم اقدامات کےذریعےامن و امان کی صورتحال بہترہوئی ہے۔حکومت صوبے میں ترقی اور خوشحالی کیلیے سنجیدہ ہے ۔اسلام آباد میں ہونےوالے بلوچستان ترقیاتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اب تک 100 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھا چکا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے صوبے میں ترقی کے لیےکئی کام کیے ہیں جبکہ وفاقی حکومت بھی بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے سنجیدہ اور پر عزم ہے۔انہوں نے بتایا کہ قومی مالیاتی ایوارڈمیں بلوچستان کافنڈ 5.11 سےبڑھاکر9.9کردیا گیاہے ۔بلوچستان ترقیاتی فورم میں وزیراعلی و گورنر بلوچستان ، وفاقی وزرا اورغیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔