تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:45

این اے124 میں دھاندلی ،اعتزازاحسن نےوائٹ پیپر جاری کر دیا

جیو نیوز - لاہور......پیپلزپارٹی کے سینیٹراعتزازاحسن نے این اے124 میں دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے،وہ کہتے ہیں کہ 264 تھیلوں میں سے 107 کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ 38پر سرے سے سیل لگائی ہی نہیں گئی۔ کسی تھیلے سے شیر نہیں نکلا،بیسیوں بلیاں نکلیں، وہ بھی ایک دوسرےکو نوچ رہی تھیں۔نہ مہریں،نہ کائونٹر فائلز،اور نا ہی انتخابی دستاویزات، پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے یہ الزامات اپنی اہلیہ کے حلقہ این اے 124 کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں عائد کئے ہیں۔ مبینہ دھاندلی پر جاری وائٹ پیپر میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ صرف الزام نہیں لگا رہے ریٹرننگ افسروں کے 227 سرٹیفکیٹ بھی وائٹ پیپر کا حصہ ہیں۔اعتزاز احسن نے حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر کے امکان کو مسترد کر دیا۔اس موقع پر سابق وزیر اطلاعت قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم حقائق سامنے لانا ان کا حق ہے۔پی پی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں پر عوامی نمائندگی کے ایکٹ کے تحت کاروائی ہو سکتی ہے، ایک یا دو حلقوں میں دھاندلی ثابت ہونے سے پورا الیکشن غلط ثابت نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.