19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:54
کراچی میں 3 دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
جیو نیوز - کراچی .........کراچی میں 3دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ انسدادپولیومہم کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکی گئی ہے، پابندی کااطلاق رات12بجےسےہوگا جو 20تا 22جنوری رہے گی۔واضح رہے کہ آج صبح پولیو ٹیم پر حملے کے بعد ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے حکومت سے پولیو مہم کے سلسلے میں شہر میں تین روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی تھی۔