تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:18

پٹرول کے بحران کی اصل ذمہ دارحکومت ہے :فرید پراچہ

جیو نیوز - لاہور.........جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پٹرول کے بحران کی اصل ذمہ داربحیثیت مجموعی حکومت ہے اور عوام کو وزات خزانہ کے وضاحتی بیان سے مطمئن نہیں کیا جاسکتا،شہری بھکاریوں کی طرح قطاروںمیں کھڑے ہیںاور ہر پیٹرول پمپ پر دھینگامشتی اور ماردھاڑ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو زرمبادلہ کے ذخائر ظاہر کرنے کے لیے یہ بحران پیدا ہوا ہے، پی ایس او کو زرمبادلہ درکار تھا جو اسے بروقت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے غلط بیانی کرنے کی بجائے حکمران ذمہ داری قبول کریں اور واضح بتائیں کہ بحران کب ختم ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.