19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:55
حکومت کی نااہلی:ہمیںشہر بند کرنے کی ضرورت نہیں، شیریں مزاری
جیو نیوز - اسلام آباد......تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں شہر بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، حکومت نے خود ہی بند کر دیے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاج کے طریقہ کار کا اعلان جلد کریں گے۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ پٹرول کی قلت عوام پر ظلم ہے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف وقت دیکھ کر سڑکوں پر نکلیں گے، اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے فیصلہ اگلے پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔