تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:55

کور کمانڈر پشاور جنرل ہدایت کا دورۂ افغانستان

جیو نیوز - کابل......کورکمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے افغانستان کا دورہ کیا اور دورے میں پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے گزشتہ روز افغانستان کا دورہ کیا، اور افغانستان میں اپنے ہم منصب اور افغان بارڈر پولیس کے سربراہ کے علاوہ ایساف کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں سرحدی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بدھ کو افغانستان کا دورہ کریں گے۔ اعلیٰ فوجی حکام کے ان دوروں کا مقصد دونوں ممالک کے عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.