19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:56
پٹرول کا بحران حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، خورشید شاہ
جیو نیوز - کراچی ....... قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول کا بحران حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرنے والوں نے ملک سے پٹرول بھی ختم کر دیا۔ سید خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پٹرول کی قلت سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول انتہائی سستا ہے اور ہمیں دستیاب ہی نہیں، اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ چند افسروں کو معطل کرکے عوام کی تکلیف کا مداوا نہیں کیا جا سکتا۔