19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:44
تعلیمی اداروںپر سے قبضےختم کرانے کےلیے سیل قائم کردیا، گورنر سندھ
جیو نیوز - کراچی .......گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے خاتون پاکستان گرلز اسکول کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے خاتون پاکستان گرلز اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں اور کالجوں میں غیر قانونی قبضے کے خلاف سی پی ایل سی کا ایک سیل قائم کروا دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں اور کالجوں میں غیر قانونی کینٹینز اور قبضوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ عشرت العباد نے خاتون پاکستان گرلز اسکول زندگی ٹرسٹ کو دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔ اس موقعہ پر گورنر سندھ نے خاتون پاکستان گرلز کالج کے احاطے میں قائم غیر قانونی کینٹین کو مسمار بھی کروایا۔