تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:7

پنجاب کےبعداب سندھ میںبھی پٹرول بحران شروع

جیو نیوز - کراچی ....پنجاب کے بعد پٹرول بحران کی سندھ میں انٹری ،کراچی اور حیدر آباد کےاکثر پٹرول پمپ بند ہوگئے ہیں ، جہاں تیل دستیاب ہے وہاں شہریوں نے لمبی قطاریں لگا لی ہیں۔پنجاب میں وبا کی طرح پھیلنے والے پٹرول بحران نے کراچی کو بھی ٹارگٹ کر لیا۔ عوام کو پٹرول کے لالے پڑگئے،کئی پمپ بند ہو گئے، جو کھلے ہیں وہاں شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔گزشتہ 7روز سے پنجاب میں جاری پٹرول کے بحران نے آج کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پٹرول خریداری میں اضافہ ہوا،پٹرول پمپس کو طلب جتنی سپلائی نہیں ملی جبکہ آج صارفین کی جانب سے پٹرول پمپوں کیجانب مار چ نے رہا سہا ذخیرہ بھی ختم کر دیا۔بنیادی طور پر وجہ یہی سمجھ آئی کے عوام پٹرول کے بارے میں اطلاعات کی غیر موجودگی یا کمی کے باعث خوف کا شکار ہو گئے۔کھلے ہوئے پمپس پر کیا بائیکس والے اور کیا کار مالکان، پیدل جان بازوں نے بھی بوتلیں لے کر پمپس پر دھاوا دے مارا۔اب جو پمپس سپلائی میں کمی کا شکار تھے انکے ٹینکس خشک پڑ گئے۔ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر شبیر سلیمان جی کے مطابق کراچی میں 30 فیصد پمپس بند ہیں ، قلت نہیں لیکن عوام زائد خریداری سے پرہیز کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.