20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:40
پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے، ترجمان پاک فوج
جیو نیوز - واشنگٹن ..... ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے، عالمی برادری پاکستان کا ساتھ دے،پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف متحد ہے، کوئی اچھا برا نہیں،تمام طالبان دہشتگردہیں،امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئےمیجرجنرل عاصم باجوہ کاکہناتھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایجنسی کا بیشتر حصہ کلیئر کرالیا گیا ہے ، افغان سرحد کے قریب چھوٹا سا علاقہ ہے، جہاں مزاحمت کاسامنا ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت ردوں کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے، کوئی اچھا برا نہیں، تمام طالبان دہشتگرد ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی قوم متحد ہے، عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کاساتھ دے۔میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات پہلے ہی بہتر تھے،سانحہ پشاور کے بعد مزید بہترہوگئے ہیں۔