تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:45

مظفرگڑھ حادثہ: وزیراعلیٰ کا4بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

جیو نیوز - لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مظفرگڑھ حادثے میں 4 بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلعی انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.