20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:6
راولپنڈی میں خود کش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑا لیا
جیو نیوز - راولپنڈی...... واہ گارڈن میں خود کش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں حملہ آوور ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناکے پر مسافر وین کو روک کر پولیس تلاشی لے رہی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی میں بیٹھے شخص پر شبہ ہوا اور اس کو گاڑی سے نیچے اترنے کےلئے کہا گیا لیکن مشتبہ شخص نے گاڑی سے اترکر فرار کی کوشش کی تاہم زبردستی روکنے پر اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔