20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:8
پٹرول بحران: قومی اسمبلی اجلاس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن جمع
جیو نیوز - اسلام آباد......اپوزیشن جماعتوں نے پٹرول بحران پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلیے ریکوزیشن جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق ریکوزیشن پیپلزپارٹی، اے این پی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، فاٹا اورآزاد اراکین نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔اپوزیشن اراکین ِکا مؤقف ہے کہ پٹرول بحران سے ملک میں انتہائی نازک صورتحال پیدا ہوگئی ہے لہٰذا قومی اسمبلی کا اجلاس بلاکر اس پر بحث کرائی جائے۔