20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:46
ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں
جیو نیوز - کراچی.......جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سا بق امیرسید منور حسن نے نماز جنازہ کی امامت کی۔بعد ازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم ،سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ ،سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی ،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء مظفر احمد ہاشمی،اسامہ رضی،مسلم پرویز،ڈاکٹر واسع شاکر،سیکریٹری کراچی عبدالوہاب،اسسٹنٹ سیکریٹری راشد قریشی،صابر احمد،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،الخدمت فائونڈیشن کے ڈاکٹرتبسم جعفری،جمعیت اتحاد العلما کے مولانا عبد الرؤف، مولانا عطاء الرحمان، شباب ملی کراچی صدر سیف الدین،پاسبان کے رہنما شفیع احمد اور اہل محلہ، عزیز و اقارب اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔