تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:6

عمران خان پروٹوکول اور قافلے کےبغیرپشاور پہنچے،جوکہا وہ کر دکھایا

جیو نیوز - پشاور.........کل اور آج میں ایک اور تبدیلی آگئی،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ انہوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کے چہلم میں بغیر کسی پروٹوکول کے شرکت کی، نا کوئی پروٹوکول،نہ کوئی قافلہ ،یعنی عمران خان نے جو کہا سچ کر دکھایا۔عمران خان 14 جنوری کو آرمی پبلک اسکول پشاور پہنچے تھے جہاں ان کے ساتھ پروٹوکول میں پوری 21 گاڑیاں تھیں، لیکن دوسرے ہی دن عمران خان نے کبھی پروٹوکول نہ لینے کا وعدہ کیا تھا۔ شہدائے آرمی پبلک اسکول کے چہلم میں شرکت کے وقت صرف عمران خان ہی نہیں، گورنر خیبرپختونخوا نے سیکیورٹی پروٹوکول کو ساتھ آنے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ شہداء کے چہلم میں جارہے ہیں، انہیں پروٹوکول کی کوئی ضرورت نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.