20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:54
معصوم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائےگا:وزیراعظم
جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیراعظم نوازشریف نے شہداء پشاور کے چہلم پر والدین سے گہری ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائےگا۔ان کا کہناہےکہ وہ ہر فیصلہ کرنے سے پہلے شہید معصوم بچوں کے چہرے اپنی آنکھوں کے سامنے لاتے ہیں۔ پشاور سانحہ کے شہداء کے چہلم کے موقع پراسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور پوری قوم کی مدد سے پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں گے، وہ معصوم شہید بچوں کے والدین سے کہتے ہیں کہ پوری قوم دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ٱ