20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:54
قبائلی علاقوں کوصوبہ بنائیں یاخیبرپختونخوامیں شامل کریں، سراج الحق
جیو نیوز - تیمرگرہ..........جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے قبائلی علاقوں کو الگ صوبے کا درجہ دینے یا خیبر پختون خوا میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بندوق کی بجائے کتاب کے ذریعے تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔خیبر پختونخواہ کے علاقےتیمرگرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے یا کے پی کے میں ضم کیا جائے۔ ان کاکہناتھاکہ بندوق کی بجائے کتاب کے ذریعے تبدیلی کا وقت آگیا ہے، آئندہ عام انتخابات یوم حساب ثابت ہوں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ ناراض بلوچوں کو جرگے کے ذریعے راضی کرکے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔