تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:58

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی ایکشن پلان پرعمل کے لیےاجلاس آج ہوگا

جیو نیوز - اسلام آباد.....وزیراعظم کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جائزہ کیلئےاعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور قانونی و آئینی ماہرین شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں عسکری قیادت بھی شریک ہو گی۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اپیکس کمیٹیز کے حالیہ اجلاسوں پر وزرا ئے اعلیٰ بریفنگ دیں گے ۔ آج ملک میں سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے کے امور پر بھی غور کیا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.