تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:45

وادی کوئٹہ اور گرد نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری

جیو نیوز - کوئٹہ .....وادی کوئٹہ اورگردو نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ زیارت اوراطراف میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ تو گزشتہ روز سے شروع ہو گیا تھا لیکن آج صبح سے برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش اور برفباری کے بعد کوئٹہ میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہےشہر کے مختلف علاقوں میدانوں اور سڑکوں پر برف پڑی ہوئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.