21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:53
چٹیاں ہٹیاں راولپنڈی دھماکے کی فوٹیج جیو نیوز کو موصول
جیو نیوز - راولپنڈی......چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ راولپنڈی میں دھماکے کی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے سے دو روز قبل 20 سال کا لڑکا سفید کپڑے پہنے 7 بجکر54منٹ پر گلی میں داخل ہوا جس نے امام بارگاہ کےسامنےمکان کےپائپ میں بارودی مواد بھرا۔ چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ راولپنڈی میں دھماکا 9 جنوری کو ہوا تھا جس میں5افراد جاںبحق اور15سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔