21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:42
پٹرول بحران:لاہورہائیکورٹ نے دو سالہ طلب رسد رپورٹ طلب کرلی
جیو نیوز - لاہور.......لاہورہائی کورٹ نے پٹرول بحران کے معاملے پر گذشتہ دو سال میں پٹرول کی طلب ،رسد، اس کی درآمد اور ایسے بحرانوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں۔لاہور ہائی کورٹ میں پٹرول بحران کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس منصورعلی شاہ نے قرار دیاکہ عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ حکومت زبانی کلامی باتیں کرنے کے بجائے عملی اقدامات سے عدالت کوآگاہ کرے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ لگتاہے حکومت کوپٹرول بحران کاعلم ہی نہیں تھا۔ کیاحکومت نے اس بحران سے نمٹنے کےلئے کوئی میکانزم تیار کیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایاکہ پٹرول سستاہونے اور سی این جی کی بندش کی وجہ سے پٹرول کی کھپت میں اضافہ ہوا تاہم حکومت نے بحران پر قابو پالیا ہے۔ عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم اوراوگراکےحکام کو کل طلب کرلیا۔