21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:30
نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خاتمے کالائحہ عمل ہے،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کا متفقہ لائحہ عمل ہے ۔ پاکستانیوں کا ناحق خون بہانے والے وحشی درندوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء، استحکام،ترقی و خوشحالی اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے یہ جنگ ہر قیمت پر جیتنی ہے۔ پاک سرزمین کو امن اورانسانیت کے دشمنوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے متحد اور پرعزم ہے۔