21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:46
آرمی اسکول کے زخمی طالب علم کو کے پی حکومت کی مدد کی یقین دہانی
جیو نیوز - اسلام آباد...... چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختون خوا کی ہدایت پر حکومتی ٹیم نے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالب علم احمد نواز کی عیادت کی ۔ ٹیم نے ضرورت پڑنے پر احمد نواز کو بیرون ملک بھیجنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی ہدایت پر وزیر اعلی کےسیکریٹر ی اور کمشنر پشاور نے آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالب علم احمد نواز سے پمز اسپتال اسلام آباد میں ملاقات کی۔حکومتی وفد نے یقین دلایا کہ احمد نواز کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر احمد نواز کو علاج کے لئے بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان بھی احمد نواز کا صیح علاج نہ ہونے کا نوٹس لے چکے ہیں۔