تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:2

زمین کے تنازعہ میں راو انوار کا نام آیا تو انہیں جیل بھیجدینگے،عدالت عالیہ

جیو نیوز - کراچی .....سندھ ہائی کورٹ میں زمین کے تنازعہ اور ایس ایس پی ملیر راو انوار کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے کی سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ کسی زمین کے تنازعہ میں راو انوار کا نام آیا تو انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔سندھ ہائی کورٹ میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازعہ پر ایس ایس پی راو انوار کے خلاف ایک فریق پر دباو ڈالنے کے الزام کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے اس سے قبل کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں 4 ایکڑ زمین کے تنازعہ پر راو انوار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔ عدالتی سرزنش پر ایس ایس پی ملیر راو انوار عدالت میں پیش ہو ئے اور عدم پیشی پر عدالت میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرایا جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتای واپس لے لیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام زمینوں پر قبضے کراوانا یا چھوڑوانا نہیں،پولیس اپنے کام سے کام رکھے ایسے معاملات پر فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے۔جسٹس احمد علی شیخ نے اپنے ریمارکس میں کہ آئندہ کسی زمین کے تنازعہ میں ایس ایس پی ملیر راو انوار کا نام آیا تو انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.