تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:24

عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

جیو نیوز - مکہ .....تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ عمران خان منگل کی شب پاکستان سے جدہ پہنچے، جہاں انہوں نے چند کاروباری افراد سے ملاقات کی اور شوکت خانم اسپتال عطیات وصول کئے۔اس کے بعد گزشتہ رات عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچے اور عمرے کی سعادت حاصل کی۔عمران خان آج مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دینگے، جس کے بعد وہ جدہ جائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.