تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:46

کراچی: ایئرپورٹ ہوٹل میں دو مسافر خواتین کی پر اسرار موت

جیو نیوز - کراچی ......پی آئی اے کے زیر انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں دو مسافر خواتین کی پر اسرار موت واقع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر خواتین اپنے اہلخانہ کے ساتھ کل جدہ سے کراچی پہنچی تھی، ایک خاتون کو لاہور جبکہ دوسری کو پشاور جانا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ متوفی خواتین کی طبیعت رات کو اچانک خراب ہوگئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی موت زہریلی خوراک کھانے سے ہوئی۔حکام نے خواتین کی موت کی تصدیق کردی ہے اورترجمان پی آئی اے کے مطابق خواتین کی موت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ، جس کے ہی کچھ کہا جاسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.